0

بھارتی اداکار ہریتھک روشن بھی ’مولا جٹ‘ کے پرستار نکلے

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر پر پاکستانی اداکاراؤں سمیت معروف شخصیات نے تبصرہ کیا لیکن انسٹاگرام پوسٹ توجہ کا مرکز اسوقت بنی جب ہریتھک روشن نے بھی پوسٹ کے نیچے کمنٹ کیا۔

بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت پیارا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بلال لاشاری کی ہدایت میں بن رہی ہے جوکہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں