0

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلیے مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اٹاوہ: کینیڈا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مجموعی امداد 30 ملین ڈالر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا کی مد میں مزید 25 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جس کے مجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے جس پر کینیڈا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گا جس کے لیے 28 ستمبر تک 30 ملین فنڈ جمع کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں