0

الارم کی بار بار تکرار صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے، تحقیق

اِنڈیانا: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ صبح کے وقت بار بار الارم کو اسنوز پر لگانا صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف نوٹری ڈیم میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ الارم کو اسنوز پر بار بار لگاتے ہیں ان کے دل کی دھڑکن کی شرح ممکنہ طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جو الارم بجنے پر فوراً اٹھ جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ الارم اسنوز کرنے والے مستقل الارم کی مداخلت کے سبب بیداری سے قبل ایک گھنٹہ ہلکی نیند میں گزارتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے الارم کو اسنوز پر نہیں لگاتے ان کو آخری گھنٹے میں گہری نیند کا فائدہ ہوتا ہے یعنی وہ مجموعی طور پر زیادہ اور بہتر نیند حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں