0

ڈاکٹرز نے کہا کہ کینسر سے بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات ہیں، سونالی باندرے

نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کے آخری اسٹیج پر علم ہوا کہ انہیں یہ خطرناک مرض لاحق ہے۔

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کی اداکارہ سونالی نے حال ہی میں ’بالی ووڈ ببل‘ کو دیے ایک انٹرویو میں پہلی بار کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی2018 میں اچانک معلوم ہوا تھا کہ وہ موذی مرض کا شکار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے بتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں