0

رنویر سنگھ نے کیرئیر کا آغاز کس طرح کیا؟ اداکار نے بتا دیا

ممبئی: گزشتہ دنوں بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونےکی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہنے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ایوارڈ تھامے کھڑے ہیں۔

اس تصویر کے کیپشن میں رنویر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک اشتہارات کی ایجنسی میں بطورِ کاپی رائٹر کیا تھا۔

اداکار نے آئی اے اے لیڈرشپ یوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کاپی رائٹر کے طور پر پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا اور آج مجھے برینڈ اینڈورسر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے‘۔ رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (آئی اےا ے) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں