0

دوسرا ٹیسٹ: 508 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک ایک کھلاڑی کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے۔

چوتھا روز

اوپنر عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق 40 رنز اور کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پراباتھ جےسوریا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میزبان سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا کر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔

سری لنکا نے ٹیسٹ کے چوتھے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز 176 رنز پر شروع کی۔ میزبان ٹیم کے کپتان کرونارتنے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویلا لیگ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دھنانجایا ڈی سلوا 109 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں