0

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ دوبارہ شروع کی اور آل آؤٹ ہونے تک 378 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اوپننگ عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کی۔ ٹیم عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 88 کے اسکور تک چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق کوئی رن نہ بناسکے، امام الحق 32، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 34 اوور کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 106 رنز تھا۔
پہلا روز

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں