0

گال ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی شاندار بلےبازی

گال ٹیسٹ میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے چائے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے جبکہ جیت کیلئے مزید 195 رنز درکار ہیں۔

چوتھا روز
سری لنکا نے چوتھے روز اننگز کا آغاز کیا تو محض 8 رنز کے اضافے کے بعد پربت جے سوریا کو نسیم شاہ نے بولڈ کردیا، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوگئی، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابلِ شکست 94 رنز بنائے۔
پاکستان نے چوتھے روز چائے کے وقفے تک اوپنر عبداللہ شفیق 77 جبکہ کپتان بابراعظم 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 35 رنز بناکر نمایاں رہے، اظہر علی دوسری اننگز میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے محض 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 195 رنز درکار ہیں جبکہ 8 وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرا روز
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنالیے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کسن راجیتھا صرف 7 اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جایا 2، نیروشن 12 رنز، رمیش مینڈس 19 رنز اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز اسکور کیے۔ چندی مل نے 86 رنز کی شان دار اننگ کھیلی اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں