0

معروف امریکی جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاس ویگاس: معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے‘۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے جو ہالی ووڈ کی پرانی فلموں سے متاثر ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں