0

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں جمعہ کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جینن کی ایک چیک پوسٹ پرکھڑی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کارسوار شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کے خلاف سیکڑوں مشتعل فلسطینی اسپتال کے باہرجمع ہوگئے اوراحتجاج کیا۔شہدا کی میتوں کو جلوس کی شکل میں ان کے گھروں تک لے جایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں