0

سلاتھ کے روتے ہوئے بچے کی ماں سے ملاپ کی ویڈیو وائرل

کوسٹاریکا: جنگلی حیات کے تحفظ سے وابستہ ایک خاتون افسر نے درخت سے گر کر اپنی ماں سے بچھڑ جانے والے سلاتھ جانور کے بچے کو دوبارہ ماں کے حوالے کردیا ہے۔ اس سارے مرحلے کی ویڈیو بنائی گئی جو بہت مقبول ہورہی ہے۔

کوسٹا ریکا میں جانوروں کے تحفظ سے وابستہ جیگوار ریسکیو سینٹر کی ایک خاتون رکن کو سلاتھ جانور کا ایک نحیف بچہ ملا تھا جو درخت سے گرگیا تھا اور اوپر چڑھنے سے قاصر تھا۔

عملے سے وابستہ ایک خاتون نے نوٹ کیا کہ یہ بچہ اپنی ماں سے بچھڑ کر غمزدہ ہے اور رورہا ہے۔ زمین پر پڑے بچے کو عملے نے اٹھایا۔ شاید بچے کی صدا والدہ تک نہیں پہنچ پائی تھی جس کی وجہ بلند درخت پر اس کا مسکن اور زمین سے دوری قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں