0

انتہاپسند اینکرپروڈکٹ کا اردومیں نام دیکھ کرآگ بگولہ،دکان مینجرکا کرارا جواب

نئی دہلی: بھارت میں گائے کے گوشت،حجاب اوراذان پرپرپابندی کے بعداب اردو زبان بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پرآگئی۔انتہاپسند اینکرپیکٹ پراردو میں لکھا نام دیکھ کراسٹورمینجرپربرس پڑی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندوانتہاپسنداینکرکو نمکو اورمٹھائی کی مشہوردکان کی خاتون مینجرکوپیکٹ پراردو میں نام لکھنے پرمینجرسے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اردو کی نفرت میں آگ بگولہ انتہاپسند اینکر نے کھانے کی چیز کاتعلق گائے کی چربی سے بھی جوڑنے کی کوشش کی۔

مینجرنے بدتمیز اینکرسے ڈرنے کے بجائے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے اردو میں لکھے نام پراعتراض کا کوئی حق نہیں۔اسٹورمینجرنے اینکرکواسٹورسے نکل جانے کو بھی کہا۔انتہاپسند ہندواینکر کی بدتمیزی پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ مٹھائی کی دکان بھارت میں سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں