0

والدہ کو ستارہ امتیاز ملنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اداکار شان

لاہور: پاکستانی سپراسٹار شان شاہد نے اپنی مرحومہ والدہ اداکارہ نیلو کو ستارہ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ اداکارہ عابدہ شاہد المعروف نیلو کو بعد از وفات صدر پاکستان کی جانب سے فن (اداکاری) کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اداکار شان اور ان کی فیملی نے اپنی والدہ کا اعزاز وصول کیا۔ شان شاہد نے ٹوئٹر پر ستارہ امتیاز اور اپنی والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میری والدہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، ہم سب کے لیے ایک قابل فخر لمحہ، کاش میں انہیں یہ پہنے ہوئے دیکھ سکتا۔ خدا میری والدہ کو خوش رکھے۔‘‘

واضح رہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی معروف شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے پر صدارتی سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں