0

شاہ رخ خان جلد راج کمار ہیرانی کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے بعد اب ایک اور نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے بھی 15 اپریل سے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی بار نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال 15 اپریل سے ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ اپنے اگلے پراجیکٹ پر کام شروع کریں گے، نئی فلم کا ٹائٹل اب تک سامنے نہیں آیا، فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر ممبئی اور برطانیہ میں ہوگی جس میں دیگر معروف ادکاروں کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں ایک پنجابی نوجوان کا کردار نبھائیں گے جس کی کہانی شاہانہ زندگی گزارنے کے لیے غیرقانونی طور پر کینیڈا سفر کرنے کے گرد گھومتی ہے۔

ممبئی میں پہلے مرحلے کی شوٹنگ کے لیے 31 مارچ تک اسٹوڈیو تیار کرلیا جائے گا۔ فلم ساز نئے پراجیکٹ میں وکی کوشل اور جم سربھ کو بھی شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کنگ خان کے مداحوں کو فلم پٹھان سمیت نئی پراجیکٹ کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں