0

ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ابوظہبی میں حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنا پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم استعمال کیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بروقت کارروائی میں ناکارہ بنادیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے دفاع میں یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔

پریس سیکریٹری جین ساکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر دفاع کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور مل کر کام کر رہا ہے۔ تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اور اس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں