0

نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، میڈیکل رپورٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے۔

نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے نواز شریف کی 3 صفحات کی رپورٹ جمع کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھیں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں