0

شمالی کوریا کے میزائل تجربات؛ امریکا مذاکرات پر مجبور

پیونگ یونگ: شمالی کوریا کے میزائل تجربات نے امریکا کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا۔ امریکی حکومت نے شمالی کوریا کوبراہ راست مذاکرات کی دعوت دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلی حکام نے شمالی کوریا کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا بغیرپیشگی شرائط کے براہ راست مذاکرات کرے۔

امریکی حکام نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہ حالیہ میزائل تجربات سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اورمیزائل پروگرام پردوبارہ مذاکرات کا آغاز ملتوی ہوسکتا ہے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات سے خطے میں عدم استحکام ہوگا اوریہ اقدام عالمی برادری کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روزشمالی کوریا نے 2017 کے بعد سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ شمالی کوریا کا رواں مہینے میں ساتواں میزائل تجربہ تھا۔ میزائل 1200میل کی بلندی تک گیا اور500میل کا فاصلہ طے کرکے جاپان کے سمندرمیں گرا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں