0

جیکولین فرنینڈس بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹس سے ہاتھ دھوتی جارہی ہیں۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کی قیمت چکانی پڑرہی ہے۔

جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئی ہیں کیونکہ وہ مبینہ طور پر بالی ووڈ کے ایک اور بڑے پراجیکٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل جیکولین بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پروڈیوسر اکی نینی ناگا ارجن کے ساتھ فلم ’’دی گھوسٹ‘‘ کا حصہ تھیں، تاہم اب وہ مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں