0

ہمایوں سعید نیٹ فلکس میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ ’بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ’دی کراؤن‘ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں