0

میانمار،حکومت کی مذمت پراداکارکو3سال قید بامشقت کی سزا

ینگون: میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر3سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور سوشل میڈیا پر حکومت کی مذمت پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

پینگ ٹاکون کے وکیل کے مطابق اداکارکو3 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ان کا خاندان فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں غورکررہا ہے۔

پینگ ٹا کون میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل ہیں اوران کے سوشل میڈیا پرلاکھوں پرستارہیں۔

پینگ ٹائی کون کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان کے مطابق پینگ کو اپ ریل میں ان کے گھرسے صبح 5 بجے گرفتارکیا گیا تھا۔ پینگ کی گرفتاری کے لئے 8فوجی ٹرکوں میں 50 فوجی آئے تھے۔ میانمارمیں فوجی حکومت نے فروری میں اقتدارسنبھالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں