0

زیرتعمیراسٹیلتھ جہاز میں آگ لگنے سے روس کو225ملین پاؤنڈز کا نقصان

ماسکو: روس کے زیرتعمیر جدید جنگی بحری جہاز میں آگ لگنے سے 225ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے شپ یارڈ میں زیرتعمیرجنگی جہاز میں آگ لگنے سے جہاز تقریبا مکمل تباہ ہوگیا۔ بحری جہاز میں ہائپرسونک میزائل نصب کئے جانے کا منصوبہ تھا۔

جدید ترین بحری جہاز میں تباہ کن ہائپرسونک میزائل روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے حکم پرنصب کئے جانے تھے۔ جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی کرمنل انکوائری کی جارہی ہے۔جہاز میں آتشزدگی سے روس کو225 ملین پاؤنڈز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ روس نے گزشتہ ماہ بحری جہاز سے زرکون میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں