0

تاریخ کی خوفناک ترین فلم ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی

سینما تاریخ کی خوفناک ترین اور آج بھی رونگٹے کھڑے کردینے والی فلم ‘The Exorcist’ ناسا کے ایک انجینئر پر آئے دہشت اور اذیت ناک حالات پر مبنی ہے۔

تاریخ میں رونالڈ ایڈوین ہنکلر کا نام بطور خلائی جہازوں کی تپش مزاحم ساخت کے دعویدارِ موجد کے طور پر درج ہے لیکن رونالڈ کی دوسری وجہِ شہرت دی ایگزارسٹ فلم ہے جو ان کے ساتھ کم عمری میں پیش آئے خوفناک سانحے پر مبنی ہے۔

اس بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ کم عمری میں رونالڈ ایڈوین پر آسیب ہوا تھا اور یہ زندگی کا وہ حصہ تھا جس پر رونالڈ نے خود 40 سال تک خاموشی اختیار رکھی

فلم کو جس کردار سے متاثر بتایا گیا اس کا نام رولینڈ ڈو اور روبن مینہم ظاہر کیا گیا جو کہ رونالڈ ایڈوین ہنکلر کے نام کی تبدیل شدہ شکل تھی۔ اور اس جھوٹ کا سلسلہ دہائیوں تک جاری رہا۔ خود رونالڈ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا کہ 40 سال تک ناسا میں کام کرتے رہے اور اس عرصے میں ان کو خدشہ رہا کہ کہیں ان کے ماضی کا یہ راز فاش نہ ہوجائے۔ رونالڈ کی زندگی کے اس پہلو سے صرف وہی لوگ واقف تھے جو ان پادریوں کے ساتھ رہے جنہوں نے رونالڈ پر سے آسیب کو رفع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں