0

اپنا چہرہ اور آواز ’لائسنس‘ پر دیجیے اور ساڑھے تین کروڑ روپے کمائیے!

ماسکو: روس کی ایک روبوٹکس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی اسے اپنے چہرے کے خدوخال اور آواز استعمال کرنے کی قانونی اجازت دے گا تو اسے دو لاکھ ڈالر (ساڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے) کا خطیر معاوضہ دیا جائے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق، یہ پیشکش ’پروموبوٹ‘ نامی کمپنی کی طرف سے ہے جو صنعتی اور تجارتی پیمانے پر انسان نما روبوٹ بنانے والی روسی کمپنی ہے۔

پروموبوٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہیں ایک بڑے بین الاقوامی کلائنٹ کی طرف سے ایسا روبوٹ تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے جس کا چہرہ اور آواز، دونوں کسی اصلی اور جیتے جاگتے انسان کے ہوں۔

اسی مقصد کے تحت پروموبوٹ نے یہ اعلان کیا ہے جس میں دنیا کے کسی بھی ملک، علاقے، رنگ اور نسل سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو اپنا چہرہ اور آواز ساری زندگی کےلیے انہیں لائسنس پر دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں