0

وفاقی کابینہ کا سندھ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پرسخت اظہار تشویش

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کو کورونا کی نئی قسم اومی کرون، مہنگائی کی شرح، الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے کابینہ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ قسم افریقا سے شروع ہوئی ہے اور ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر اس کے پھیلاؤ کی شرح بہت تیز ہے۔ کابینہ نے عوام کے تحفظ کے لیے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کی ترغیب دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں