0

لنکا پریمیئر لیگ؛ حفیظ آئیکون پلیئر کے طور پر گال گلیڈی ٰایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

کولمنبو: لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ آئیکون پلیئر کے طور پر گال گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائزز نے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان کے مختلف کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ جافنا کنگز نے ڈائمنڈ پلیئر وہاب ریاض کا انتخاب کیا ہے، شعیب ملک اور عثمان شنواری گولڈ کیٹیگری میں اس اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

گال گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کے ساتھ گولڈ کیٹیگری میں محمد عامر اور سرفراز احمد کو لیا ہے، کولمبو اسٹارز نے گولڈ پلیئر محمد عرفان کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی ہے، دمبولا جائنٹس نے گولڈ کیٹیگری میں صہیب مقصود کی خدمات حاصل کرلیں۔ دوسری جانب کینڈی واریئرز نے کوئی پاکستانی کرکٹر منتخب نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں